مئی 1, 2026

واٹس ایپ صارفین کے لئے سٹوریج مینجمنٹ کا نیا فیچر متعارف

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو موبائل سٹوریج کے مسائل سے بچانے میں مدد دے گا۔واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر جلد میٹا کی زیرملکیت میسیجنگ ایپ کا حصہ بنے گا اور اس کا مقصد سمارٹ فونز کی سٹوریج کی حفاظت کرنا ہے۔واٹس ایپ صارفین اکثر بہت زیادہ میسیجز وصول کرتے ہیں، جن میں ویڈیوز اور تصاویر شامل ہوتی ہیں، جس سے فون کی سٹوریج تیزی سے بھر جاتی ہے، تاہم نیا فیچر اس مسئلے کا آسان حل فراہم کرے گا۔اس فیچر کے ذریعے صارفین مخصوص چیٹ میں بھیجی گئی تصاویر، ویڈیوز اور ڈاکومنٹس دیکھ سکتے ہیں، سب سے بڑی فائلز تلاش کر سکتے ہیں اور انہیں حذف بھی کر سکتے ہیں، پہلے یہ کام صرف عمومی سٹوریج سیٹنگز میں ممکن تھا، لیکن اب ہر چیٹ کیلئے الگ کنٹرول دستیاب ہوگا۔یہ فیچر صارفین کو ہر چیٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی اجازت دیتا ہے کہ کون سی میڈیا فائلز فون میں محفوظ ہوں گی، فی الحال یہ فیچر مکمل طور پر تمام آئی او ایس صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہوا، لیکن بہت جلد دستیاب ہوجائے گا۔