مئی 1, 2026

چین نے پاکستانی ماہر خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا

خلائی تعاون میں تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور چین نے پاکستانی ماہر خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا، جو دونوں ممالک ک درمیان منصوبے کا حصہ ہے۔چینی سرکاری میڈیا رپورٹس کے حوالے سے روزنامہ جنگ نے لکھا کہ پاکستانی خلا باز مختصر مدت کے لیے پےلوڈ ایکسپرٹ کے طور پر مشن میں حصہ لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خلا باز کی شمولیت خلائی اسٹیشن کے درمیانی مدتی منصوبے کے مطابق ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی خلا باز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے، مشترکہ تربیت پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی۔