نومبر 21, 2026

اقوام متحدہ کا غزہ کے لیے اضافی 11 ملین ڈالر امداد کا اعلان

اقوام متحدہ کے ریلیف چیف ٹام فلیچر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر اقوام متحدہ کے ایمرجنسی ریسپانس فنڈ سے مزید 11 ملین ڈالر جاری کیے گئے ہیں تاکہ سردیوں سے قبل امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ٹام فلیچر نے ایک بیان میں کہا کہ اس رقم کے اجراء کے بعد غزہ کے لیے کل امداد 20 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس سے خوراک، پانی، پناہ گاہیں، صحت کی سہولتیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو برقرار رکھنے میں مدد دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں فائر بندی کے بعد یہ ایک اہم موقع ہے کہ امدادی کارروائیوں کو تیزی سے بڑھایا جائے تاکہ موسمِ سرما سے قبل عوام تک زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے۔