اگست 1, 2026

ٹک ٹاک صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے جا رہا ہے

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک آئندہ ہفتوں میں صارفین کے لیے وائس میسجز اور امیج شیئرنگ فیچر شامل کر کے ڈائریکٹ میسج (ڈی ایم) کا دائرہ کار بڑھانے جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے یہ اپ ڈیٹ پلیٹ فارم کو مزید بہتر سوشل اسپیس بنانا ہے تاکہ صارفین شارٹ فارم ویڈیو کانٹنٹ کے ساتھ دوستوں اور کمیونیٹیز کے ساتھ رابطہ کر سکیں۔کمپنی کے ترجمان جاشیل جونز کے مطابق یہ نئے فیچرز ان تمام ٹک ٹاکرز کو دستیاب ہوں گے جن کو ڈی ایمز تک رسائی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ یہ تبدیلیاں کم عمر صارفین کے لیے نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ میسجنگ صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جن کی عمر 16 برس یا اس سے زیادہ ہوگی۔ٹک ٹاک نے تصدیق کی کہ یہ تبدیلی آئندہ چند ہفتوں میں بتدریج جاری کی جائے گی۔