ولارڈ لیبی کو یقین تھا کہ سیوریج میں چیزوں کا ڈھیر ہو گا۔یہ 1940 کی دہائی کا وسط ہے۔ امریکی کیمسٹ کا ہدف ہے کہ وہ قدرتی طور پر کاربن اور کاربن 14 کی تابکاری والی شکل تلاش کریں۔انھیں یقین ہے کہ اگر یہ یہاں موجود ہے تو یہ مردہ جانوروں اور پودوں میں اپنے ختم ہونے کا نشان چھوڑے گی۔ اس کی موجودگی سے پتہ چلے گا کہ ان کی موت کب ہوئی تھی۔لیکن لیبی کو یہ ثابت کرنا تھا کہ کاربن 14 جنگل میں موجود ہوتا تھا۔ دوسرے سائنسدانوں اب تک کاربن 14 کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد ہی تلاش کر پائے ہیں۔لیبی کا کہنا ہے کہ جاندار چیزیں کاربن 14 کو اپنے فضلے میں جمع کرتی ہیں اور اسی وجہ سے وہ سیوریج میں اسے تلاش کر رہے تھے۔انھیں اُس وقت تو اندازہ نہیں تھا کہ ریڈیو ایکٹو کاربن یا ریڈیو کاربن کا موجودہ دور میں کتنا وسیع استعمال ہو سکتا ہے۔20ویں صدی کے وسط میں ریڈیو کاربن کے ذریعے لاتعداد قدیم نوادارت کی عمر کا تعین کیا گیا اور اس کی مدد سے لاپتہ افراد کے کیسز کو حل کرنے سمیت ہاتھی کے دانت کی غیر قانونی فروخت کرنے والوں کو جیل میں ڈالا گیا۔یہاں تک اس نے سائنسدانوں کو زمین کی ماحولیاتی پیچیدگیوں کو سمجھنے کے قابل بھی بنایا۔ریڈیو کاربن ڈیٹینگ (کسی چیز کی عمر کے تعین کا کیمیائی طریقہ) نے دنیا کو کھول کر رکھ دیا۔لیکن پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ کاربن 14 کیسے وجود میں آیا۔لیبی کا خیال تھا کہ کائناتی شعاعیں زمین پر موجود نائٹروجن کے ایٹم سے ٹکرانے کے بعد اس کی ساخت کو تبدیل کرتی ہیں اور اس کے جواب میں کاربن 14 تیزی سے آکسیجن کے ملاپ سے ریڈیو ایکٹو کاربن ڈائی آکسائیڈ بناتا ہے۔اس کے زمین پر واپس آنے پر پودے تابکار کاربن ڈائی آکسائیڈ کا کچھ حصہ اپنے میں جذب کر لیتے ہیں اور ان پودوں کو خوراک کے طور پر استعمال کرنے سے کچھ حصہ جانوروں اور انسانوں میں بھی منتقل ہو جاتا ہے۔جب تک کوئی پودہ یا جاندار زندہ رہتا ہے یہ کاربن 14 کو اپنے اندر ذخیرہ کرتا رہتا ہے لیکن اس کے مرنے کے بعد یہ عمل رک جاتا ہے۔کیونکہ ریڈیو کاربن ایک خاص شرح کے ساتھ ہی بتدریج ختم ہوتا ہے۔ اس لیے کسی بھی نامیاتی مواد میں اس کی پیمائش سے اُس مواد کی عمر کا پتہ لگایا جا سکتا ہےیہ ایک ایسی چیز ہے جو ایک گھڑی کی مانند ہے اور کسی چیز کے مرنے کے بعد ٹک ٹک کرنے لگتی ہے۔ایک بار جب لیبی نے تصدیق کی کہ بالٹیمور کے گٹروں کی میتھین گیس میں کاربن -14 موجود ہے، تو انھوں نے مختلف چیزوں میں ریڈیو کاربن کا پتہ لگایا، جس سے وہ یہ ثابت کر سکیں کہ وہ کتنی پرانی ہیں۔لیبی نے کہا کہ ’یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کسی کو نہیں بتائیں گے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ یہ پاگل پن ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’آپ کسی کو یہ نہیں بتا سکتے کہ کائناتی شعاعیں انسانی تاریخ لکھ سکتی ہیں۔ آپ انھیں یہ نہیں بتا سکتے۔ اس لیے ہم نے اسے خفیہ رکھا۔‘




