وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق کابل انٹرنیشنل ائرپورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھےوفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اعلی حکام ہمراہ ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے۔




