کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 10 میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جائے گا۔راولپنڈی میں کراچی کنگز سے میچ میں میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اسی مناسبت سے ٹیم کی جرسیاں تیار کرائی ہیں، پنک ربن مہم کا مقصد اس بیماری کیخلاف لوگوں کو شعور دینا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خصوصی جرسیاں تیار کرائی ہیں جبکہ کنگز کی ٹیم اور میچ آفیشلز گلابی رنگ کے کیپس استعمال کریں گے، دوران میچ پلیئرز، میچ آفیشلز، سپورٹ اسٹاف اور کمنٹیٹرز بھی بیماری سے متعلق اظہار کریں گے۔
