مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوجی ٹرک کو پیش آئے واقعے میں تین اہلکار موت کے منہ میں چلے گئے۔ انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ضلع رامبن میں تین فوجی اہلکار اُس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کا ٹرک سڑک سے پھسل کر 700 فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ حکام نے بتایا کہ فوجی ٹرک قومی شاہراہ 44 پر مقبوضہ جموں سے سری نگر جانے والے ایک قافلے کا حصہ تھا، حادثہ بیٹری چشمہ کے قریب صبح 11:30 کے قریب پیش آیا۔




