ستمبر 21, 2026

بھارت میں پی ایس ایل پر پابندی کےبعد پاکستان نے آئی پی ایل کی سٹریمنگ پر پابندی لگادی

بھارت میں پی ایس ایل پر پابندی کے بعد پاکستان نے بھی آئی پی ایل 2025 کی سٹریمنگ پابندی لگادی۔ پہلگام حملے کےبعد پاکستان اوربھارت کےدرمیان کشیدہ صورتحال ہے،پی ایس ایل کی بھارت میں سٹریمنگ کی پابندی کے بعد اب آئی پی ایل پر پاکستان میں مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ آئی پی ایل کے میچز اب پاکستان میں نہیں دیکھے جا سکیں گے،خیال رہےکہ بھارتی لیگ کے میچز مختلف ایپس اور چینلز پر دیکھے جا رہے تھے۔ اس سے قبل سونی اسپورٹس نیٹ ورک فین کوڈ اور کرک بز سمیت نشریاتی اداروں نے بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کی تمام کوریج معطل کی تھی۔