ستمبر 21, 2026

بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کے لیے درخواستیں سماعت کےلئے مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردیں۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پرمشتمل دورکنی بینچ 8 مئی کوان درخواستوں پرسماعت کرے گا، اس حوالےسے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرنے کے حوالے سے کازلسٹ جاری کردی ہے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو ریکارڈ اوردلائل کے لئے طلب کر رکھا ہے،بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کےلئے رجوع کررکھا ہے۔درخواستوں میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں خارج کردی ہیں جبکہ اسی نوعیت کے دیگرمقدمات میں درخواست گزارکی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔