نومبر 19, 2026

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا فلسطینیوں کی امداد کا اعلان

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی ایس ایل 10 میچز کے دوران فلسطینیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ علی ترین نے کہا کہ ایونٹ میں ملتان سلطان کے میچز کے دوران ہر چھکے اور وکٹ پر فلسطینیوں کو ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ہم امدادی رقم چلڈرنز ریلیف فنڈز میں جمع کرائیں گے، فلسطینی بچوں اور مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔