نومبر 19, 2026

سعودی عرب نیمزید 10 ہزارپاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دیدی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا، پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عازمینِ حج کیلئے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کیلئے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔ وزارت اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کیلئے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی، اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔