نومبر 19, 2026

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز کل راولپنڈی میں ہوگا

پی ایس ایل 10 کا رنگا رنگ آغاز کل راولپنڈی میں اسلام آباد اور لاہور کے درمیان میچ سے ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ملک کے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں عابدہ پروین، علی ظفر، ابرار الحق، نتاشہ بیگ، طلحہ انجم اور ینگ اسٹنرز پرفارم کریں گے۔شائقین کی دلچسپی کے لیے آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ بھی ہوگا، ایچ بی ایل پی ایس ایل کا افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور 18 مئی کو ہونے والے فائنل کی میزبانی کرے گا۔