اگست 27, 2026

وفاقی وزیربرائیپارلیمانی امور کی ترکیہ کیسفیر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانیپراتفاق

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ملاقات کیلئے آنیوالیترکیہ کے سفیر کا استقبال کیا۔سفیر ترکیہ نے وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے ہوا۔اس موقع پر ترکیہ کے سفیر نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان اسلامی برادر ملک ہیں، پاکستان اور ترکیہ مل کر ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر ابُھر سکتے ہیں، ترکیہ دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروگلو نیتعلیمی میدان اور ووکیشنل ٹرینگ پروگرامز میں پاکستان سے تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں اس وقت 4000 کے قریب پاکستانی طلباء زیرِ تعلیم ہیں، اس تعداد میں اضافے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیہ میں تجارت کے مواقع کو بڑھانا ہوگا، پاکستان اور ترکیہ مل کر دہشتگردی کی جنگ کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر ڈاکڑر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ترکیہ پاکستان کا برادر ملک ہے اور انکے ساتھ ہمارا روحانی تعلق ہے، پاکستان ترکیہ کی دو طرفہ تعلقات خاص طور پر تعلیمی میدان میں تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان ترکیہ کے ساتھ ہر شعبے میں ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو بس کا منصوبہ بھی ترکیہ کی بس سروس سے متاثر ہو کر کیا گیا تھا، پاکستان اور ترکیہ واحد مسلم ممالک ہیں جن کی افواج مضبوط ہیں۔