اگست 28, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا حکم،ہسپتالوں میں دستیاب میڈیسن کیلئے الیکٹرانک بورڈ نصب کیا جائے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب میڈیسن لسٹ آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ دستیاب میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کیا جائے۔انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کا حکم بھی دیا ہے،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک بھی لیا جائے گا،۔ مریم نوازشریف نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کے لئیکرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کے ساتھ اوپن ویٹنگ ایریا میں مسٹ فین مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نیروزانہ ہسپتالوں کا وزٹ کرنے کا حکم دیا اور چیک لسٹ رپورٹ کی اصولی منظوری بھی دی ہے،ہسپتالوں کی حقیقی صورتحال جاننے کے لئے ایک سے زائد ادارے چیک لسٹ تیار کریں گے،چیک لسٹ میں ڈاکٹر، سٹاف کی حاضری، فری ادویات، لیب ٹیسٹ، بائیو میڈیکل ایکیومنٹ شامل ہونگی،وزیراعلیٰ نے ہسپتالوں میں آپریشن اور ٹیسٹوں کے لئے ویٹنگ لسٹ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پارکنگ، کیفے ٹیریا اور وہیل چیئر کی دستیابی کی صورتحال بھی روزانہ چیک ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں میں انفیکشن کا سبب بننے والے بوسیدہ پردے ہٹا کر بلائینڈر لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ہسپتالوں کی لیب کی کوالٹی آڈٹ پر اتفاق کرتے ہوئے ہیلتھ کئیر کمیشن کو ٹاسک دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے میڈیکل سٹی پراجیکٹ کا پلان بھی طلب کر لیا۔