اگست 27, 2026

ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب نئے میزائل سسٹم نصب کردیئے

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز کے قریب 3 جزیروں پر نئے میزائل سسٹم نصب کر دیئے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میزائل سسٹم آبنائے ہرمز کے قریب عالمی سطح پر اہم سمندری راستے طنب الکبری، طنب الصغری اور ابو موسیٰ پر نصب کئے گئے ہیں۔ پاسداران انقلاب کے نیول کمانڈرعلی رضا تنگسیری کا کہنا ہے کہ ہم خطے میں دشمن کے ٹھکانوں، جہازوں اور اثاثوں پر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نئے میزائل 600 کلو میٹر کے اندر کسی بھی ہدف کو مکمل طور پر تباہ کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے 2 ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام جاری رکھا تو نتائج بھگتنا پڑیں گے۔