نومبر 19, 2026

حکومت کی تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت

حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی گئی۔ حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تنخواہ دار طبقے پرزیادہ بوجھ ہونے کو تسلیم کیا لیکن فوری ریلیف دینے سے معذرت کی،گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بلال اظہر کیانی نے تنخواہ د ار طبقے پر ٹیکس کے بہت زیادہ دباؤ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہتے ہیں کہ تنخواہ دارطبقے پر ٹیکس کا کافی بوجھ ہے مگر ملکی معیشت کے حالات ایسے ہیں کہ فوری طور پر ملازمین کو ریلیف دینا ممکن نہیں۔