چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور ہوگا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں تعیناتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئیر ججز میں سے دو کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔




