مارچ 20, 2026

پاکستان ڈیوس کپ جونیئرز کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے ویتنام کو 1-2سے شکست دے دی، سنگلز میں میکائل علی اور ڈبلزمیں حمزہ اور ابوبکر نے میدان مارا۔ سنگلز میں میکائیل علی بیگ نے چھ، تین اور چھ ایک سے میدان مارا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق کی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی گئی۔