جولائی 10, 2026

آسٹریا میں یکم مارچ کو پہلے روزہ کا اعلان

اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے یکم مارچ کو ملک بھر میں پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مذہبی اداروں اور مساجد میں رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور مساجد کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں نمازِ تراویح، سحری اور افطاری کے شیڈول ترتیب دے دیے ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا نے آسٹریا بھر میں یکم مارچ بروز ہفتہ کو رمضان شریف کے پہلے روزہ کا اعلان کردیا ہے، اس سلسلہ میں رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔ رمضان شریف کی آمد سے پہلے سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سنٹر ویانا، مسجد البلال ویانا، منہاج القرآن سنٹر ویانا اور ادارۃ المصطفی سنٹر ویانا کی انتظامیہ نے نمازِ تراویح اور سحری اور افطاری کے یکم مارچ کے شیڈول جاری کر دیے ہیں۔