جولائی 10, 2026

قومی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد اسلام آباد پہنچ گئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کا جہاز لاہور پہنچا، دبئی سے واپس آنے والوں میں چیئرمین پی سی بی اور بورڈ کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، جبکہ جہاز نے دوبارہ اڑان بھری اور اسلام آباد اترا جہاں قومی ٹیم کے کھلاڑی اترے۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ البتہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 27 فروری کو بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گی۔ گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے