جولائی 10, 2026

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات

اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ملاقات کروا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونیوالی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی سے ان کی بیٹی مہر النساء احمد نے بھی ملاقات کی،ملاقاتیں مکمل کرانے اور قانونی امور کی انجام دہی کے بعد فیصل چوہدری،علی بخاری ایڈووکیٹس جیل سے شام گئے روانہ ہوگئے۔