اگست 27, 2026

پی ٹی آئی کل KPK میں طبل جنگ بجانے کیلئے تیار

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا نے کل احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہ لگنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر نے ضلعی عہدیداروں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں اسمبلی چوک میں احتجاج مظاہرہ کیا جائے گا۔ صوبے بھر احتجاجی مظاہروں کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جاری ہے۔