چیمیئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، قومی کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کوچیمپیئنز ٹرافی کا سفر شروع ہوتے ہی مشکلات کا سامنا ہے،نیوزی لینڈ سے ہارنے اور سٹار بیٹر فخر زمان کی انجری کے بعد قومی ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی،ایونٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم پر سلوو اوور ریٹ پر 5 فیصد کا جرمانہ عائد کیا گیا،پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا،آئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑی پرمیچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔




