جولائی 9, 2026

وزیر خزانہ اور یواین ڈی پی نمائندے کی ملاقات،SDGsسے ہم آہنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی) پاکستان کے نمائندہ ڈاکٹر سیموئل رزق نے ملاقات کی، ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف(SDGs) سے ہم آہنگ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اقتصادی امور، موسمیاتی تبدیلی اور مالیاتی ڈویژن کے اعلیٰ حکام کی شرکت کی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے نمائندے نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات میں حکومتی ترقیاتی منصوبوں میں ایس ڈی جیز حکمت عملی کے انضمام پر زوردیتے ہوئے یو این ڈی پی نیوفاقی و صوبائی حکومتوں اور نجی شعبے کے لیے ورکشاپس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر خزانہ نیوزارت موسمیاتی تبدیلی اور وزارت منصوبہ بندی کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ علاوہ ازیں، یو این ڈی پی اور حکومت کے درمیان ترقیاتی منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔