جولائی 9, 2026

پنجاب میں بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

پنجاب حکومت کی جانب بڑے پیمانے پر سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، جس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کئےگئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب حکومت نےسلمان خان کا بطور ڈپٹی کمشنر قصور تبادلہ منسوخ کردیا گیا،عمران علی کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا ہے،کامران صغیر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مری ،ڈاکٹر عائشہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب،شگفتہ جیبیں کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو پاکپتن،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی زونیرہ آفتاب گجر کو ڈائریکٹر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ،عبداللہ خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور محمد عثمان اشرف کو ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے سعدیہ صادق کو اسسٹنٹ چیف پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ،محمد ابوبکر کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر ،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ صحت جنوبی پنجاب قمر الزمان قیصرانی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہائر ایجوکیشن، ایڈیشنل سیکرٹری ڈوپلپمنٹ محکمہ بلدیات نوشین ملک کو ڈائریکٹر جنرل لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے۔ سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس زینب خان کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ عثمان خالد خان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ،محمد ارشد بھٹی کو ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ،محمد حنیف کو ڈائریکٹر مانیٹرنگ پبلک پراسیکشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد ماجد اقبال کو سی ای او پیما تعینات کردیا گیا ہے۔