جولائی 10, 2026

بھارت کے سابق کپتان روی شاشتری کی تصویر نیشنل سٹیڈیم میں لگا دی گئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی،سابق ہیڈ کوچ، کرکٹ مبصر اور انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روی شاستری کی تصویر نیشنل سٹیڈیم میں آویزں کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے میڈیا سینٹر میں بنائی جانے والی دیوار (وال )پر چسپاں مذکورہ تصویر میں بھارتی کرکٹر کے ساتھ پاکستان کے راشد خان، طاہر نقاش، شاہد محبوب اور منصور اختر کی تصاویر بھی نمایاں طور پر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے ملک کا نام روشن کرنے والے کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے ایک دیوار پر تمام کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی ہیں۔