ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتارکرلیا گیا ۔ تحقیقات کرنےوالے مالیاتی کمیشن (FCC) نے سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق پراوِند جگناتھ کی رہائش گاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 24 لاکھ ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔ جگناتھ کے وکیل کے مطابق سابق وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پراوِند جگناتھ دوسرے اعلیٰ عہدیدار ہیں جنہیں موجودہ حکومت نے تحقیقات کے دوران حراست میں لیا ،اس سے قبل بینک آف ماریشس کے سابق گورنر ہریویش سیگولام کو جنوری 2025 میں گرفتار کیا گیا تھاتاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ماریشس میں بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر سختی کی جا رہی ہے،پراوِند جگناتھ کی گرفتاری سے ملک کی سیاست میں نئی ہلچل مچ گئی ہے۔




