مئی 31, 2026

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ،25 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں 25 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کے وقت ہوا، افغان حکام نے دھماکے کی تصدیق کردی، اب تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔عینی شاہدین کے مطابق قندوز ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 25لاشیں لائی گئیں، دیگر ہسپتالوں میں بھی متعدد زخمی اور لاشیں لائی گئی ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد طالبان اہلکاروں کی ہے۔