بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی راولپنڈی کے10مقدمات میں شامل تفتیش ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے تحریری جواب تفتیشی افسران کو دے دیئے،بشریٰ بی بی نے بیان وکلاء سلمان صفدر،فیصل ملک،حسنین سنبل کی موجودگی میں دیئے۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے جواب میں کہا ہے کہ میرے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے،بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے منصوبہ بندی کے تحت ہمارے خلاف کارروائی جاری ہے،کسی منصوبہ بندی،توڑ پھوڑ،جلاو? گھیراو میں ملوث نہیں تھی،میرٹ پر تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے جائیں،ہمیں انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے بیان قلمبند کراتے وقت بانی پی ٹی آئی بھی موجود تھے، بشریٰ بی بی کے خلاف 26نومبر احتجاج پر راولپنڈی میں 10مقدمات درج ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ ڈھڈیال چکوال کے مقدمہ میں بشریٰ بی بی شامل تفتیش نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کا موقف ہے کہ استغاثہ کے الزامات کو بے بنیاد،حقائق کے منافی اور جھوٹے ہیں،آج تک کوئی بھی عمل آئین و قانون کے منافی نہیں۔




