جون 29, 2026

خیبر پختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشنز،7 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2الگ الگ آپریشنز کئے، آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے میں خوارج رحمت سمیت3 خوارج جہنم واصل جبکہ2خوارج زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی خفیہ اطلاعات پربھی آپریشن کیاگیا،فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارج کو ہلاک3خوارج زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔