لاہورہائیکورٹ میں مزید4ججزتعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن نے نامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلیں۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 4ایڈیشنل ججزپنجاب کی ضلعی عدلیہ سے لئے جائیں گے۔ جاری کردہ مراسلے کے مطابق جوڈیشل کمیشن نیتعیناتیوں کیلئینامزدگیاں 13 فروری تک طلب کرلی ہیں جوڈیشل کمیشن کی جانب سیارکان کو آگاہ کر دیاگیا ہے۔ 6 جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فروری کے اجلاس میں مزید4ججز تعینات کرنیکا فیصلہ ہوا ہے،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی مشاورت سے چاروں جج ضلعی عدالتوں سے لانے کا فیصلہ ہواہے۔




