جون 29, 2026

وزیراعظم شہبازشریف کا شاہین آفریدی کو مشورہ، شرکا ء کی ہنسی نکل گئی

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ اپنے فادر ان لاء کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیں جس پر شرکا نءنے بھی قہقہے لگائے۔وزیر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے لیے ہم سب قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں اور ہم سب اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ ہندوستان کو شکست فاش دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تعمیر نو بہترین انداز میں کی گئی، محسن نقوی کی نگرانی میں 117 دنوں میں منصوبہ مکمل کیا گیا جس تیزی سے کام مکمل کیا گیا یہ حسن رفتار ہے، شہباز سپیڈ ماضی کی بات ہے اب میں محسن سپیڈ کی بات کرتا ہوں۔