جون 28, 2026

قومی کرکٹر بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے اپنے ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹ پر موبائل گم ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ’’میں نے اپنا فون اور اس میں موجود سارے نمبرز کھو دیئے ہیں، جیسے ہی وہ مجھے واپس ملے گا میں سب سے رابطہ کروں گا‘‘۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم ان دنوں تین ملکی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں میں مشغول ہیں۔ پاکستان کے 30 سالہ بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے 123 ون ڈے انٹرنیشنلز میں 19 سنچریوں اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 5957 رنز 56 کی اوسط سے بنائے ہیں۔