دسمبر 8, 2025

سعودی عرب کا ٹرمپ کی پیشکش پر سخت جواب

سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔ سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین سے متعلق مملکت کا موقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے، اور اس کی کسی بھی حالت میں دوسری تشریح کی اجازت نہیں ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اس موقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے، اور فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔