نومبر 17, 2025

وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کیلئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔