فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ، مزید 40 شہید

اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری 24 گھنٹے میں مزید 40 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہوگئے. خان یونس میں اسرائیلی بمباری سے14 فلسطینی بچے اور خواتین شہید ہوگئے جبالیہ میں اسرائیلی حملے سے 10 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ پر بمباری میں 16 فلسطینی شہید ہوئے جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 97 ہوگئی۔