ایک جاپانی کمپنی ہیومن واشنگ مشین متعارف کرنے والی ہے۔ اوساکا میں قائم شاور ہیڈ میکر سائنس کمپنی نے ایک نئی اور جدید ترین واشنگ مشین جو انسانوں کے لیے ہوگی۔اس جدید واشنگ مشن کا جاپانی نام ’میرائی ننجین سینتاکوکی‘ یعنی ہیومن واشنگ مشین آف دی فیوچر رکھا گیا ہے۔ 1970 کے اوساکا کنسائی ایکسپو میں جاپانی ٹیکنالوجی کے دیو قامت ادارے سانیو الیکٹرک کمپنی، موجودہ پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن نے دنیا کی پہلی ہیومن واشنگ مشین لانچ کی ہے۔ مستقبل میں انڈے کی شکل کی ببل ٹیکنالوجی پر مبنی اس مشین نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے اور مشین بنانے والے اس ادارے کے بوتھ پر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم امڈ آیا۔ لوگوں کے اسی جم غفیر میں ایک یاسو آکی آویاما بھی تھے جنھوں نے کمپنی کی اس واشنگ مشین کو 54 برس قبل ایکشن میں دیکھا، وہ اس وقت چوتھی جماعت کے ایک متجسس طالب علم تھے۔لیکن اپنی نوجوانی کے پورے دور میں یہ ان کے محسوسات میں شامل رہی اور آج وہ سائنس کمپنی کے چیئرمین ہیں۔ یہ کمپنی باتھ ٹب اور شاور ہیڈز کی تیاری میں خصوصی مہارت کی حامل ہے اور اب وہ اپنی ہی ماڈرن واشنگ مشین فار ہیومن لانچ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ آویاما نے جاپانی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم ایک نئی ہیومن واشنگ مشین جو 1970 کے ایکسپو کی میراث ہے پیش کریں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ یہ نیا ماڈل اپریل 2025 میں اوساکا کنسائی ایکسپو کے دوران پیش کیا جائے گا۔