پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ڈینٹل ڈگری بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ڈینٹل ڈگری کو بھی 5 سالہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے اس سلسلے میں تمام یونیورسٹیوں کو احکامات جاری کردیے۔پی ایم ڈی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی ہے، اس حوالے سے کونسل نے پاکستان کی تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کو روک دیا گیاترجمان کا کہنا ہے کہ 4 سال کی ڈگری کی وجہ سے پاکستانیوں کو بیرونِ ملک تعلیم اور نوکریوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا تھا، تاہم اب پانچواں سال کلرک شپ کا ہو گا جس کے بعد ایک سالہ ہاؤس جاب ہو گی۔ پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق بی ڈی ایس 5 سالہ کرنے کا فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔