پی ٹی آئی کیخلاف درج مقدمات کی کاپیاں سامنے آگئیں،سنگین نوعیت کی دفعات شامل

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)احتجاج اور اس دوران پر تشدد مظاہروں کے خلاف درج مقدمات کی 2کاپیاں سامنے آئی ہیں۔ تھانہ ترنول میں پیس فل پبلک اسمبلی آرڈر سمیت 10 دفعات لگائی ہیں،مقدمے دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ سب انسپکٹر ظفر اقبال تارڑ کی مدعیت میں درج کیا گیا،تھانہ ترنول کے مقدمے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نامزد ہے۔ متن میں لکھا ہے کہ پی ٹی آئی کا جتھا بانی کو رہا کروانے کے لئے حملہ آور ہوا ۔ دوسری جانب تھانہ بنی گالہ میں درج مقدمے میں پیس فل ایکٹ اور دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے شامل کی گئی ہے، تھانہ بنی گالہ کا مقدمہ ایس ایچ او بنی گالہ نوازش خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔