انسٹاگرام پر براہ راست مسیجنگ کے لیے نئے فیچر متعارف

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اپنے ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے۔پیر کے روز کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر صارفین اب چیٹس کا اپنی مرضی کے مطابق نام رکھ سکیں گے اور اسنیپ چیٹ کی طرح اپنی موجودہ لوکیشن بھی شیئر کر سکیں گے۔انسٹاگرام نے ایک بلاگ پوسٹ میں اپنے نئے فیچرز کے متعلق تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ڈی ایم میں اپنی چیٹس کے مرضی کے مطابق نام رکھ سکیں گے۔ یہ فیچر چیٹ میں پروفائل پر ٹیپ کرنے کے بعد ’نِک نیمز‘ کے طور پر ظاہر ہوگا۔اس ہی فیچر میں یہ آپشن بھی دیا گیا ہے کہ چیٹ کے نام کو ایڈٹ کرنے کا اختیار کس کے پاس ہوگا۔ ان آپشنز میں تین سیٹنگز ہو سکیں گی: 1) چیٹ میں موجود ہر شخص، 2) وہ لوگ جن کو آپ فالو کرتے ہیں اور 3)صرف آپ۔یہ فیچر صرف ڈی ایم میں ظاہر ہوگا اور پلیٹ فارم پر کسی اور جگہ یوزر نیم کو متاثر نہیں کرے گا۔انسٹاگرام پر متعارف کرایا جانے والا ایک اور فیچر لوکیشن شیئرنگ کا ہے جس کے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ اسنیپ چیٹ کے اسنیپ میپ کی طرح کام کرے گا۔میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرنے کی سہولت دے گا لیکن شیئر کردہ اس لوکیشن کی میعاد ایک گھنٹے تک ہوگی جس کے بعد لوکیشن ایکسپائر ہوجائے گی۔اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین خود کو ہجوم والے مقامات میں اپنی عین لوکیشن کو شیئر کر سکیں گے۔