ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل کا نیاریکارڈ قائم ہوگیا،7 رنزپر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ آئیوری کوسٹ نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سب ریجنل افریقہ کوالیفائر گروپ سی کے میچ میں ٹی 20 انٹرنیشنل کا کم ترین سکوربنایا جسےنائیجیریاکے ہاتھوں 264رنز کی شکست ہوئی جو کہ ٹی 20 تاریخ کی سب سے زیادہ رنز سےحاصل ہو نےوالی تیسری جیت ہے ۔ نائیجیریا کی ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 271 رنزبنائے،سلیم سلاو نے 53 گیندوں پر 112 رنز کی اننگز کھیلی،سپنر اسحاق ڈانلاڈی اور فاسٹ بائولر پراسپر یوسینی نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ٹی20 فارمیٹ میں دو ٹیمیں 2مرتبہ10 رنز پر آؤٹ ہو چکی ہیں۔