پنجاب یونیورسٹی کےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئےملتوی

پنجاب یونیورسٹی کےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئےملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتے کیلئےملتوی ہوئے ہیں، 25 نومبرسےشروع ہونیوالےآن کیمپس مڈٹرم امتحانات ایک ہفتےبعد ہوں گے اور جامعہ پنجاب میں کلاسز جاری رہیں گی،ترجمان جامعہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ صدورشعبہ جات آن لائن، فزیکل یا ہائبرڈ موڈ پر کلاسز جاری رکھیں گے،ملک میں موجودہ صورتحال کےپیش نظر امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔