لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر دھماکہ ، پولیس حکام کے مطابق مشتبہ چیز کی اطلاع پر کنٹرولڈ دھماکہ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق امریکی سفارتخانے کے باہر بم کی اطلاعات تھیں،سیکیورٹی پروٹوکول کے تحت تمام راستے اور بلڈنگ خالی کرائی گئی ، مشتبہ چیز کی تلاش کی گئی لیکن یہ صرف افواہ ہی ثابت ہوئی ، مشتبہ پیکج ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے کنٹرولڈ دھماکہ کیا ،،لیکن مشتبہ پیکج میں بم نہیں تھا، یہ صرف افواہ ہی تھی ،کنٹرولڈ دھماکہ کسی قسم کے جانی نقصان سے بچنے کیلئے کیا گیا۔