جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کوشیما میں ریکٹر سکیل کی شدت6.2ریکارڈ کی گئی،زلزلہ 70کلو میٹر گہرائی میں آیا،امریکی رپورٹ کے مطابق زلزلے سے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،زلزلے سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔