چھوٹے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے مشن میں ایف بی آر نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں سال چار لاکھ سے زائد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کر لیا،چھوٹے دکانداروں نے تین ماہ میں 12 ارب روپے کا اضافی ٹیکس جمع کرایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تاجر دوست سکیم میں کچھ تبدیلیوں پر بات چیت متوقع ہے،تاجر دوست سکیم کا مقصد دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔