آذربائیجان میں کاپ کانفرنس کا آغاز کل منعقد ہوگا، باکو اولمپک اسٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ کاپ کانفرنس میں شرکت کے لئے میڈیا نمائندگان سمیت آبزرورز اور والنٹریز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہوچکا ہے،197ملکوں کے رہنماء اور مندوبین کانفرنس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم 12 اور 13 نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے، ورلڈ لیڈرز کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، محمد شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں اور تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہوچکی ہیں۔آذربائیجان میں کاپ کانفرنس کاباقاعدہ آغاز کل سے ہوگا، باکو اولمپک اسٹیڈیم میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف 12 اور 13 نومبر کو باکو کا دورہ کریں گے۔