دورہ یواے ای کیلئے پاکستان انڈر 19 سکواڈ کا اعلان

دورہ یواے ای کیلئے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعد بیگ قومی انڈر19ٹیم کی قیادت کریں گے،قومی ٹیم دبئی میں 50 اوور کی سہ فریقی سیریز میں حصہ لے گی۔سہ فریقی سیریز میں افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں پاکستان انڈر 19 ٹیم انڈر19 ایشیا کپ میں بھی حصہ لے گی،انڈر19 ایشیا کپ 30 نومبر سے 8 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔