سندھ ہائیکورٹ کےتمام ججزآئندہ اجلاس تک آئینی بنچ کےطورپرکام کرسکیں گے

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی تشکیل سے متعلق جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے تمام موجودہ ججز 24 نومبر تک آئینی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی تشکیل کے ایجنڈے پر غور کیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بنچز کے ججز کیلئے نامزد کیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی بنچوں کیلئے 24 نومبر تک کام جاری رکھ سکیں گے۔ دوسری جانب سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں 6ججز کے خط کا جائزہ لیا گیا،ماہانہ بنیادوں پر جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا،حساس معاملہ ہونے کے باعث فیصلہ ہوا کہ ججز کے خط پر آئندہ اجلاس میں مزید غور ہوگا۔ سپریم کورٹ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔