ایبٹ آباد کے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق مہر النسا نامی لیڈی ڈاکٹر نے اپنے گھر میں گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کی،پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر گزشتہ چند دنوں سے ڈپریشن کا شکار تھی،لیڈی ڈاکٹر کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعہ کی اطلاعی رپورٹ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔